نجاب حکومت کا لاری اڈوں کی ای ٹینڈرنگ سے نیلامی کا فیصلہ

پیر 14 جولائی 2025 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے شفافیت اور جدیدیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے بس اڈوں کی نیلامی کے لیے روایتی نظام کی جگہ ای ٹینڈرنگ کے جدید طریقہ کار سے نیلامی کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور کے ایڈمنسٹریٹر نے یپرا کے تحت اس عمل کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے چار بڑے لاری اڈوں بادامی باغ، سکندریہ، جناح ٹرمینل ٹھوکر اور رائیونڈ کے ٹھیکوں کی غیر قانونی نیلامی روک دی گئی ہے اور اب یہ تمام نیلامیاں الیکٹرانک بولی کے ذریعے کی جائیں گی۔

ڈی سی لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ط26 میں 1 ارب 15 کروڑ روپے کا نیلامی ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت 48 ٹھیکے شفاف ای ٹینڈرنگ کے عمل سے نیلام کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل بس اسٹینڈز (اے سی و نان اے سی) کنٹریکٹ کا ہدف 30 کروڑ 2 لاکھ روپے،انٹر سٹی کنٹریکٹ کا ہدف 12 کروڑ روپے،ٹھوکر جناح ٹرمینل (اے سی و نان اے سی) 7 کروڑ روپے،سکندریہ کالونی (اے سی بسیں)31 کروڑ روپے،انٹر سٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ 13 کروڑ روپے،قلی فیس جنرل بس اسٹینڈ 1 کروڑ 13 لاکھ روپے،پارکنگ فیس جنرل بس اسٹینڈ4 کروڑ 55 لاکھ روپے،انٹر سٹی ویگن سیکٹر شیخوپورہ 4 کروڑ 52 لاکھ روپے،رائیونڈ بس اسٹینڈ (اے سی/نان اے سی)87 لاکھ روپے،جنرل ٹرک اسٹینڈ پارکنگ 40 لاکھ روپے،سکندریہ کالونی پارکنگ 1 کروڑ 21 لاکھ روپے،جناح بس ٹرمینل پارکنگ 48 لاکھ 10 ہزار روپے،پبلک ٹائلٹ منی بس ٹرمینل 68 لاکھ روپے ہدف مقررکیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ای ٹینڈرنگ کے ذریعے نیلامی سے کرپشن، اقربا پروری اور غیر شفاف عمل کی گنجائش ختم ہو گی اور سرکاری آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔