Live Updates

یونیورسٹی آف شانگلہ کی چھٹی سنڈیکیٹ میٹنگ مورخہ 13 جولائی 2025 کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی

پیر 14 جولائی 2025 22:57

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف شانگلہ کی چھٹی سنڈیکیٹ میٹنگ مورخہ 13 جولائی 2025 کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سردار خان (تمغہ امتیاز) وائس چانسلریونیورسٹی آف شانگلہ نے کی۔سنڈیکیٹ اجلاس میں جن اراکین نے شرکت کی اُن میں علی قادر اسپیشلسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، جاوید اقبال ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ارشد علی ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ثمین درانی ڈائریکٹر بجٹ/فنانس ایچ ای سی، جسٹس (ریٹائرڈ) جمال الدین نمائندہ پشاور ہائی کورٹ، سعیدالابرار ممبرسنڈیکیٹ، ڈاکٹر فیض الرحمن ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ڈاکٹر اشفاق احمد ٹریژرر اور ڈاکٹر فضل قدوس خان رجسٹرار شامل تھے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ مختصر تعارف کے بعد وائس چانسلرنے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور رجسٹرار کو ایجنڈا پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم نکات پر غور کیا گیا۔اکیڈمک کونسل کی سفارشات، جن میں گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ سطح پر اکیڈمک توسیع، ایچ ای سی کی پالیسیوں کو اپنانا، فیکلٹی کا قیام اور ڈپلومہ/سرٹیفکیٹ کورسز شامل تھے کو منظوری دی گئی۔

شرکاء نے یونیورسٹی آف شانگلہ میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مضامین متعارف کروانے کی تجویز کو سراہا۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (F&PC) کی سفارشات، جن میں بجٹ، فیس اسٹرکچر، فیکلٹی اور نان فیکلٹی کے لیے آسامیوں کی تخلیق شامل تھی، پر تفصیلی غور ہوا اور ان کی سینیٹ سے منظوری کی سفارش کی گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور سروس اسٹرکچر پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان مسائل کا حل تلاش کیا گیا۔وائس چانسلر نے تمام اراکین کی تعمیری تجاویز اور فیصلہ سازی میں بھرپور شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس باہمی شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اور شرکاء کے تعاون کے جذبے کو سراہا گیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات