سعودی عرب میں جاپانی سفارتخانے کی یمنی نوجوانوں کی تربیت کے لیے پارٹنر شپ

پیر 14 جولائی 2025 23:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)سعودی عرب میں جاپان کے سفیر یوشی ناکاشیما نے انٹرنیشنل آرگنائیزیش فارمائیگریشن (آئی او ایم)کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔اس کے تحت نوجوانوں کو صنعت و حرفت میں تعاون کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ دی جائے گی۔ یہ گرانٹ یمن میں بے گھر افراد کے لیے بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

ریاض میں اس سلسلے میں ایک تقریب میں دستخط کیے گئے جس میں ناکاشیما کے ساتھ (آئی او ایم)کے سربراہ اشرف النور بھی تھے۔

اس موقع پر سیاسی امور کے لیے یمن کی وزارتِ خارجہ کے انڈر سیکریٹری منصور باجاش بھی موجود تھے۔جاپانی سفیر نے کہا کہ یمن میں موجود معاشی مشکلات کے تناظر میں یہ تعاون بہت ہی اہم ہے۔انھوں نے کہا ہم نے یہ فیصلہ یمنی عوام کی مدد کے لیے کیا ہے جو انتہائی ناگفتہ حالات سے دو چار ہیں اور مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ فوری توجہ کے ایریا کو پہلے دیکھیں جن میں حرفت کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔