سوات، ایس پی ٹریفک وارڈن کا سٹی سیکٹر کا دورہ، نو پارکنگ زونز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ

پیر 14 جولائی 2025 23:31

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس سوات حبیب اللہ خان نے سٹی سیکٹر مینگورہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک نظام، نو پارکنگ زونز، اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹریفک وارڈنز اور افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک نے واضح کیا کہ نو پارکنگ زونز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک عملہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھے اور فٹ پاتھ و سڑک کناروں کو پیدل چلنے والوں کے لیے کلیئر رکھا جائے۔ ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے، اور تاجر برادری ٹریفک عملے سے بھرپور تعاون کرے۔