ریلوے افسر کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم کراچی سے گرفتار

مقتول کی بیوی اور اشتہاری مجرم کے آپس میں تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے

پیر 14 جولائی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)گڑھی شاہو کے علاقہ میں ریلوے آفیسر فیصل منظور کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نیپولیس ٹیم کو قتل کیاشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گھڑی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نیکچھ عرصہ قبل مقتول کی بیوی اور اپنے بھائی کے ہمراہ مل کر ریلوے ملازم کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا تھا۔

مقتول کی بیوی اور اشتہاری مجرم کے آپس میں تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، مقتول کی بیوی اور اشتہاری مجرم کے سگے بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔