سام سنگ کے دو نئے اسمارٹ فونز نے تہلکہ مچا دیا

سام سنگ نے متعارف کرائے گئے نئے اسمارٹ فون سے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی

پیر 14 جولائی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)سام سنگ نے اپنے متعارف کرائے گئے نئے اسمارٹ فون سے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 (نیو انٹری)پہلے اور انفِنکس ہاٹ 60 پرو +(نئی انٹری)دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ون پلس نورڈ 5 فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں نمبر پر ہیں۔شامی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے اور سام سنگ گلیکسی زی فلپ 7(نئی انٹری)ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی آٹھویں، نتھنگ فون (3) فائیو جی نویں اور 10 ویں پوزیشن پر ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جیموجود ہیں۔