ڈپٹی کمشنر حب نے گزشتہ دنوں میں حادثے میں ایمبولینس نہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا

پیر 14 جولائی 2025 21:15

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر حب نے گزشتہ دنوں میں حادثے میں ایمبولینس نہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا ڈی ایچ او حب اور ایم ایس حب سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے گزشتہ روز بھوانی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او حب اور ایم ایس جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال سے انکوائری رپورٹ طلب کی ہے واضع رہے کہ حادثے میں ایمبولینس نہ آنے کی وجہ سے لاشیں کافی دیر تک سڑک پر پڑی رہیں جبکہ زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :