صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کی زیر صدارت صوبائی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

پیر 14 جولائی 2025 21:30

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کی زیر صدارت صوبائی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے افسران و سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جمعہ کے روز سوراب میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں وفات پانے والے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر اور ڈیٹا انٹر مسعود احمد کے لئے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے۔

اجلاس میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے صدام حسین کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گی۔ اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کا شمار الیکشن کمیشن کے محنتی اور پیشہ ور اہلکاروں میں ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ الی انتہائی پیشہ کی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومین کی محکمہ کیلئے دی خدمات قابل ستائش ہیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائی