گ*پشاور ہائیکورٹ‘ مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

ذ*پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہوچکا ہے‘رجسٹرار

پیر 14 جولائی 2025 21:30

5پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا یہ درخواست اب قابل سماعت نہیں ہے، اسکو واپس کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں تحریک انصاف پارٹی نہیں تھی۔ درخواست میں 25 مارچ 2024 کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پی ٹی آئی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی