گورنر فیصل کریم کنڈی سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالدکی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نےگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ، ملاقات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالہ سے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی جانب سے خواتین کو معاشرہ میں محتاجی سے بچانے اور خودکفیل بنانے کے حوالہ سے تاریخی پیش رفت ہے ،انہوں نے مستحق خواتین کے حوالے سے ادائیگیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور مستحقین کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالہ سے اقدامات پر چیئرپرسن روبینہ خالد کی کاوشوں کو سراہا۔