فیصل کریم کنڈی سے قبائلی وسیاسی رہنما میر علی نوازخان مری اور میر شیر افضل خان مری کی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم خان کنڈی سے کوہلو بارکھان سے تعلق رکھنے والے قبائلی وسیاسی رہنماحاجی میر علی نوازخان مری اور میر شیر افضل خان مری نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ، ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں بدامنی کے ذریعے وطن عزیزکو کمزور کرنے کی سازشیں کررہے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز اورعوام نے متحد ہوکر قربانیوں کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سازشوں کو ناکام بنایا۔