سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت انٹیگریٹڈ ریونیو پالیسی بورڈ کے قیام بارے اجلاس کا انعقاد

پیر 14 جولائی 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں انٹیگریٹڈ ریونیو پالیسی بورڈ کے قیام بارے اجلاس منعقدہوا۔ ممبر ٹیکسز ممبر کالونیز اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔ بورڈ آف ریونیو میں سیلز ٹیکس ایگریکلچرل انکم ٹیکس ڈیوٹی فیس انتقال فیس رجسٹریشن اور واٹر ریٹ ٹیکسز اکٹھے کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی سروسز سیلز ٹیکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر وہیکل اینڈ پراپرٹی ٹیکس جمع کرتا ہے۔ نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ریونیو ڈیجیٹائز یشن اور کولیکشن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے مابین بہترین ورکنگ کوآرڈینیشن قائم کی جائے گی۔ ٹیکس کولیکشن کیلئے تمام ریونیو ادارے باہمی اشتراک سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ اجتماعی ریونیو پالیسی سے ٹیکس کولیکشن میں بہتری اور شفافیت آئے گی۔ کینیڈا ،امریکہ ،جرمنی اور بین الاقوامی بہترین پالیسیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب ترمیم کے بعد انٹیگریٹڈ ریونیو پالیسی بورڈ کے قیام کی حتمی منظوری دیں گی۔