چمن لیویز فورس کی کامیاب کاروائی، ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

پیر 14 جولائی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) چمن لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شین تالاب کے علاقے کلی سلطانزئی میں ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شین تالاب کے علاقے کلی سلطانزئی میں عطامحمد نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی اہلیہ اور جوانسال بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ لیویز فورس اور پولیس فورس کو قاتل کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کی احکامات جاری کئے تھے، ایس ایچ او رسالدار عبدالجبار اچکزئی کی سربرائی میں رسالدار گوہرخان اور رسالدار محمدحنیفیا کے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس نے مجرم کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن ، رابطہ سڑکوں اور میں شاہراؤں ،ناکوں اور چوکیوں پر تفتیش اور تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ،اس دوران لیویز کے گڑنگ چیک پوسٹ انچارج رسالدار گوہر خان ایم ٹی او محمدحنیفیا اور لیویز فورس نے دوران چیکنگ ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیااور تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ قتل کی واردات میں ملوث ہے،دوسرے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔