حزب اللہ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش لبنان میں خانہ جنگی کو جنم دے سکتی ہے،امریکا

منگل 15 جولائی 2025 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) امریکاکے خصوصی ایلچی برائے شام و لبنان تھامس بَرّاک نے کہا ہے کہ حزب اللہ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق ترکیہ اور شام کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر ایک بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ لبنانی حکومت بدعنوان نہیں ،حزب اللہ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش یا حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام ممکنہ طور پر ملک میں خانہ جنگی کو جنم دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :