دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں چل بسے

فوجا سنگھ 100 برس کی عمر میں میراتھون مکمل کرنیوالے دنیا کے واحد رنر تھے، انہوں نے 2011ء میں ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 جولائی 2025 11:08

دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں چل بسے
جالندھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2025ء ) دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 
فوجا سنگھ جالندھر کے قریب اپنے گاؤں میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ 
فوجا سنگھ 100 برس کی عمر میں میراتھون مکمل کرنے والے دنیا کے واحد رنر تھے، انہوں نے 2011ء میں ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی تھی۔

(جاری ہے)

 
2012ء میں فوجا سنگھ نے 101 برس کی عمر میں لندن میراتھون 7 گھنٹے 49 منٹ میں مکمل کی تھی جب کہ وہ رننگ میں 90 برس کی کیٹیگری میں متعدد ریکارڈز کے مالک تھے۔ 
فوجا سنگھ کے پاسپورٹ پر ان کی تاریخ پیدائش یکم اپریل 1911ء درج تھی۔ 
بھارت میں پیدا ہونے والے فوجا سنگھ نے رننگ کا آغاز 89 برس کی عمر میں لندن شفٹ ہونے کے بعد کیا تھا۔