ہتھیار رکھنا صرف ریاست کی ذمہ داری ،کسی کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، شام

منگل 15 جولائی 2025 12:04

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) شام نے کہا ہے کہ ملک میں ہتھیار رکھنا صرف ریاست کی ذمہ داری ہے،کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق یہ بات شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جنوبی علاقے السویدا میں جاری جھڑپ کے تناظر میں ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام عرب اور بین الاقوامی دونوں حلقوں میں آہستہ آہستہ اپنی معمول کی جگہ دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ کچھ فریقوں کی جانب سے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوششوں کے جواب میں اسعد الشیبانی نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ۔

متعلقہ عنوان :