فیصل آباد سے ٹیکسٹائل کے علاوہ فوڈ اور کیمیکل سمیت دیگر ہر قسم کی مصنوعات برآمد کی جا سکتی ہیںJ ایگزیکٹو ممبر اشفاق احمد

منگل 15 جولائی 2025 14:58

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ نے فیصل آباد چیمبر اور سرحد چیمبر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پشاور کے ایگزیکٹو ممبر اشفاق احمد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اُن سے فیصل آباد چیمبر میں ملاقات کی۔

شاہد ممتاز باجوہ نے کہا کہ فیصل آباد سے ٹیکسٹائل کے علاوہ فوڈ اور کیمیکل سمیت دیگر ہر قسم کی مصنوعات برآمد کی جا سکتی ہیں جبکہ سرحد کے سرمایہ کاروں کو فیڈمک کے زیر اہتمام قائم انڈسٹریل اسٹیٹس میں بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور سرحد چیمبر کے ممبران کے تعاون سے فاضل پیداوار کی براہ راست اور باضابطہ برآمد کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

سرحد چیمبر کے اشفاق احمد نے تاجروں، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان میں رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ کیا جا سکے۔ اِس موقع پر شاہد ممتاز باجوہ نے اشفاق احمد کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی شیلڈ پیش کی جبکہ اشفاق احمد نے انہیں سرحد چیمبر کی شیلڈ کے علاوہ اپنے علاقے کی روایتی ٹوپی اور چادر کا بھی تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :