سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 10 شہروں میں واسا کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 15 جولائی 2025 16:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 10 شہروں میں واسا کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں واسا 10 اگست تک باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دے گا اس ادارے کے ذمے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سیوریج کے نظام کی بہتری اور دیگر میونسپل سہولیات فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور مختلف عہدے داران کی تعیناتی بھی کرکی گئی ہے، سرگودھا میں واسا کے قیام سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری طرف حکومت پنجاب کی جانب سےسرگودھا میں سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے لیے فنڈز کا اجرابھی کر دیا گیا ہے اس پر جلد کام کا آغازکر دیا جائے گا ،سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے سروے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :