کوہستان اپر میں پولیو مہم کا دوسرا دن، سکیورٹی کے سخت انتظامات

منگل 15 جولائی 2025 16:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) کوہستان اپر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرے دن فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر جانے سے پہلے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دی گئیں کہ وہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں، موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں اور سکیورٹی انتظامات کو بہترین بنائیں، ہدایات کے بعد مختلف ٹیمز کو مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ پولیس ٹیم کے ساتھ تعاون کریں اور پولیو جیسے خطرناک مرض سے اپنے پیاروں کی زندگی بچائیں۔

متعلقہ عنوان :