
سینیٹ الیکشن میں کے پی سے 5 سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہیں. فیصل کریم کنڈی
جس دن اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوئے تو وزیر اعلی کے پی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے وزیر اعلی کے پی کو پتا نہیں کیوں اتنا سنجیدہ لیتے ہیں، علی امین گنڈاپور اپنے کون سے بیان پر قائم رہے ہیں؟. گورنرخیبر پختونخوا پرامید ہوں اپوزیشن جماعتیں اکٹھے ہو کر سینیٹ الیکشن لڑیں گی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کو روکے،گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 15 جولائی 2025
15:46

(جاری ہے)
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک سینیٹ الیکشن پر حکومت اور اپوزیشن میں برابر کی سیٹیں تقسیم کی تھیں، خیبر پختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ 5 سیٹیں اپوزیشن کو دیں اور 6 اپنی لیں، اگر صوبائی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر 30، 35 ایم پی ایز آزاد ہیں تو اپوزیشن چھٹی سیٹ کی بھی کوشش کرے گی. گورنر کے پی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام سے ملاقات کی ہے، جے یو آئی اور (ن)لیگ میں ایک ایشو ہے ریزرو سیٹ کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت شاید فیصلہ ایک دو دن میں کر دے کہ سیٹ کس کے پاس جانی ہے، ایک ممبر سے متعلق ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے اکٹھے مل کر الیکشن لڑیں گے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کو پتا نہیں کیوں اتنا سنجیدہ لیتے ہیں، علی امین گنڈاپور اپنے کون سے بیان پر قائم رہے ہیں؟ انہوں نے کہا بجٹ پاس نہیں کرنا اگلے دن کہہ دیا گورنر ہاﺅس میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے جب وہ اپنی سیٹ سے جائیں گے تو سیاست ہی چھوڑیں گے ڈائیلاگ تو مارتے ہیں ان سے کہیں تگڑے ہو کر اسلام آباد کی طرف مارچ کر کے دکھائیں، اگر علی امین گنڈاپور نے نوکری کرنی ہے تو پھر وہ اسلام آباد کی طرف نہیں آئیں گے. ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جو بھی ٹاسک وزیر اعلی کے پی کو دیتے ہیں وہ پورے کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور صرف مائنز اینڈ منرلز بل پر وہ سیاست کر رہے ہیں، جب کمرے میں ہوں تو کوئی اور بات کرتے ہیں باہر اپنے ورکرز کو خوش کرتے ہیں گورنر نے کہا کہ جس دن اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوئے تو وزیر اعلی کے پی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے مولانا فضل الرحمان کے در پر پی ٹی آئی کے ممبران حاضر ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کی دو جماعتیں ہیں ایک کے پی چیپٹر اور دوسرا اسلام آباد اسلام آباد چیپٹر مولانا فضل الرحمان کے پاﺅں پڑتی ہے جبکہ کے پی چیپٹر ان کو برا بھلا کہتی ہے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان کے در پر بیٹھی رہتی ہے.
مزید اہم خبریں
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
-
خلیفۃ الارض کی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے ہمیں خود کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا،معرفت کا راستہ علم کےذریعے طے کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
-
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
-
جو نئی پالیسی بن رہی ہے اس کے تحت دہشتگردوں کا ملک کے اندر ،باہر پورا بندوبست کیا جائیگا‘ رانا ثنا اللہ
-
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
امریکہ کو ڈاک کی ترسیل بند ہونے سے ملکی براۤمدات متاثر ہونے کا خدشہ
-
بھارتی وزیراعظم کا 75و اں جنم دن ، جدید دنیا کا ہٹلر اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیاجارہا ہے،سیاسی تجزیہ کار
-
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
-
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.