گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈاکٹر عباد اللہ کی ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 16:44

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے  ڈاکٹر عباد اللہ  کی  ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران کی حلف برداری ، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی اور صوبہ کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے حوالہ سے آئینی تقاضوں کی روشنی میں متعدد پہلووں پر مشاورت بھی کی گئی۔