پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام واساز میں منیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریاں کر دیں

ابوبکر عمران ایم ڈی سیالکوٹ ،جواد کلیم اللہ ڈی جی خان ،عزیز اللہ خان سرگودھا تعینات

منگل 15 جولائی 2025 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام واساز میں منیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریاں کر دیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر کنسٹرکشن، واسا لاہور ابوبکر عمران کو فوری طور پر تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)سیالکوٹ تعینات ،سپریٹنڈنگ انجینئر، پی ایچ ای ڈیرہ غازی خان جواد کلیم اللہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈی جی خان ،ڈائریکٹر واسا، راولپنڈی عزیز اللہ خان کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) سرگودھا تعینات ،ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا لاہور سہیل اسلم سندھو کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد تعینات ،سپریٹنڈنگ انجینئر، پی ایچ ای فیصل آباد صولت رضا کو تبدیل کرکے ایم ڈی واسا جھنگ تعینات ،ڈپٹی ڈائریکٹر (ورکس)کے چیف انجینئر نارتھ زون لاہور تنویر قیصر کو فوری طور پر تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹرواسا ساہیوال تعینات ، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا گوجرانوالہ کاشان حفیظ بٹ کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر واسا جہلم تعینات ، سپریٹنڈنگ انجینئر گجرات امیر شریف کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)بہاولپور ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ عبدالوحید کو فوری طور پر تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر واسا اوکاڑہ تعینات ،سپریٹنڈنگ انجینئر ملتان شعیب فیاض کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا رحیم یار خان تعینات ، سپریٹنڈنگ انجینئر قیصر رضا کو تبدیل کر کے چیف انجینئر نارتھ زون لاہور کے تحت پی سی ایس ایکٹ 1974کے تحت ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔