ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد

منگل 15 جولائی 2025 17:14

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت (ممبر الیکشن کمیشن) کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم (سی ای آرز ) کے معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف ، سکریسی آفیسر راجہ وسیم خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ندیم تاج اور سسٹم انجینئرحسن مصطفیٰ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد سی ای آرز معاہدہ اگلے ہفتے (21-27جولائی) نادرا، آئی ٹی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان دستخط کے لیے تیار ہے۔ سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف نے کہا کہ یہ منصوبہ انتخابی شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے کہا کہ *"دستاویزی تکمیل کے بعد اب منصوبے کا فوری اجراء ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے ساتھ حتمی تاریخ پر فوری مشاورت کی جائےگی۔