تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کمالیہ کے زیر اہتمام بار روم میں وکلاء برادری کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 15 جولائی 2025 18:03

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کمالیہ کے زیر اہتمام بار روم میں وکلاء برادری کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد خاموش قاتل بیماریوں، خصوصاً ہیپائٹائٹس بی اور سی کی بروقت تشخیص اور ان سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

کیمپ کی نگرانی معروف فزیشن ڈاکٹر غلام عباس نے کی انہوں نے کہایہ ایک قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو ہیپائٹائٹس جیسے مہلک امراض سے بچائیں۔

وکلاء کرام معاشرے کا باشعور اور بااثر طبقہ ہیں، ان کی سکریننگ نہ صرف ان کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ ان کے ذریعے یہ پیغام پورے معاشرے تک پہنچتا ہے ۔کیمپ کے دوران وکلاء کی ہیپائٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کی گئی، جبکہ ہیپائٹائٹس بی کے مریضوں کے لیے خصوصی طور پر مفت ویکسینیشن اور ماہرین کی جانب سے طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں وکلاء نے بھرپور شرکت کی اور محکمہ صحت کی اس کاوش کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :