چینی صدر سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات

چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانا چاہیے، شی جن پھنگ

منگل 15 جولائی 2025 23:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی۔منگل کیروز اس موقع پر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کیلئے نیک کلمات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے، چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانا چاہیے، کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں باہمی حمایت کو مضبوط بنانا چاہیے، دونوں ممالک کی ترقی اور سلامتی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے، گلوبل ساوتھ ممالک کو متحد کرتے ہوئے بین الاقوامی نظام کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینا چاہیے۔

شنگھائی تعاون تنظیم یوریشیائی براعظم میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں فریقوں کو اس تزویراتی پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی تعاون کرنا چاہیے۔