محفوظ سفر کیلئے ایل پی جی والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، ڈپٹی کمشنرخانیوال

منگل 15 جولائی 2025 23:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سہیڑ،سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن،ڈی او آئی زین علی ودیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ٹریفک مینجمنٹ پر فوکس ہے، محفوظ سفر کیلئے ایل پی جی والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا ڈیٹا ضرور شیئر کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نےٹریفک بیریئرز توڑنے والی ہیوی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک مینجمنٹ ایریاز کو کلیئر کروایا جائے،ریڑھی بازاروں میں بھی ٹریفک رولز پر عملدرآمد کرایا جائے،کیٹیل منڈی میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کی جائے،تمام محکمے ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کیلئے مل کر کام کریں۔\378