گیٹرونووا اور ایس اے پی میں اشتراک سے ملک میں سب سے بڑی کلاؤڈ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا آغاز ہو گیا

منگل 15 جولائی 2025 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) معروف صنعتی گروپ گیٹرونووا نے عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ایس اے پی (سسٹمز،ایپلی کیشنز اینڈ پراڈکٹس) کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا آغاز کر دیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ادارے کے 900 سے زائد کاروباری عوامل کو کلاؤڈ، AI اور تجزیاتی نظام کے ذریعے جدید بنانا اور فیصلہ سازی کو خودکار اور مؤثر بنانا ہے۔

اس موقع پر نوواٹیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان دیوان نے کہا کہ "یہ تبدیلی مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونے اور AI کو ہر سطح پر اپنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے، جس سے ادارہ تیز تر فیصلے اور بہتر نتائج حاصل کر سکے گا۔"ایس اے پی کی جانب سے S/4HANA پلیٹ فارم کے تحت ادارے کے تمام کلیدی شعبہ جات کو جوڑا جائے گا، جن میں مالیات، پیداوار، سیلز، وسائل اور منصوبہ بندی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ SAP SuccessFactors، Analytics Cloud، Datasphere اور GRC جیسے جدید حل بھی نافذ کیے جائیں گے۔وسیم رشید، گروپ چی آئی او، گیٹرونووا نے کہا کہرائز ود سیپ کے ذریعے ہمارا مقصد صرف خودکاری نہیں، بلکہ ایک ذہین اور مربوط کاروباری ماڈل کی تشکیل ہے۔"ایم ڈی ایس اے پی پاکستان ثاقب احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ "ٹیکنالوجی ترقی کی رفتار تیز کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ گیٹرونووا کے ساتھ یہ شراکت ملک کے صنعتی شعبے کے لیے ایک سنگ میل ہے۔"ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی نہ صرف گیٹرونووا کے لیے بلکہ پاکستان کے صنعتی منظرنامے کو عالمی سطح پر جدید، مؤثر اور ٹیکنالوجی دوست ملک کے طور پر پیش کرنے میں مدد دے گی۔