مانسہرہ،ٹریفک حادثات کے دوران ایک سیاح سمیت 03 افراد زخمی

منگل 15 جولائی 2025 19:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) مانسہرہ میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک سیاح سمیت 03 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق سنڈے سر کے مقام پر موٹر سائیکل اور مہران گاڑی میں تصادم ہوا،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی،حادثے میں موٹر سائیکل سوار احسن علی اور وحید نامی شخص زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے گنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جابہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار سیاح سلپ ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی سیاح قصور سے سکردو جا رہا تھا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :