صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ قانون میں اجلاس ، جوڈیشل اکیڈمی، جوڈیشل ٹاور اور لیڈیز بار روم کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

منگل 15 جولائی 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ قانون میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں جوڈیشل اکیڈمی، جوڈیشل ٹاور اور لیڈیز بار روم کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون پنجاب آصف بلال لودھی، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران کالا شاہ کاکو میں زیر تعمیر جوڈیشل اکیڈمی کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گیا جبکہ مجوزہ جوڈیشل ٹاور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری قانون نے تمام بارز میں خواتین وکلاکے لیے بار رومز کے قیام سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر قانون نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین وکلاکے لیے خصوصی فی میل بار رومز کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی بار تحصیل سطح پر بارز کو گرانٹس فراہم کی ہیں جب کہ ان بار رومز میں لیپ ٹاپ، لائبریری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس سہولیات کے لیے بھی پہلے ہی فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، بار رومز میں فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے بھی خصوصی گرانٹس مہیا کی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کی وکلاکمیونٹی کی فلاح کے لیے مثالی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں نوجوان وکلاکے لیے انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ تربیت اور بہتر مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔