ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

منگل 15 جولائی 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے عبدالکریم پارک، شہاب الدین پارک اور پسرور روڈ پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب مقامی سماجی تنظیم روز ویلفئیر آرگنائزیشن اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کلین گرین پاکستان کے ایوارڈ یافتہ قومی چیمپئن محمد اشفاق نذر، ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی ریسکیو 1122 انجینئر نوید اقبال، سماجی رہنما مرزا عبدالشکور ، عبدالجلیل چاچا کرکٹ، میاں سرفراز نواز، پیر غلام حسین سلطانی، میاں شمیل، چوہدری آفاق، ملک زاہد حسین، اظہر اقبال مغل، محمد زاہد، چوہدری موسیٰ اشفاق، محمد وسیم عطاری، حافظ محمد سلیم، محمد رمضان، ریسکیو 1122 کے عملہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا کہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے اور اس کا سامنا کرنے کیلئے پودے لگانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ہر شہری کو چاہیئے کہ اسے اپنا قومی فرض سمجھ کر پودے لگائے اور سماجی تنظیموں اور طلباء کو اس میں صف اول کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پودے لگانے کے بعد شرکاء نے دعا بھی کی۔