ذ*وفاقی وزارت دفاعی پیداوار کی فیڈرل جوائنٹ سیکرٹری عزراجمالی اورمانیٹرنگ افسرانجینئرشعیب نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں زیر تعمیر حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا

منگل 15 جولائی 2025 21:10

Sحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) وفاقی وزارت دفاعی پیداوار کی فیڈرل جوائنٹ سیکرٹری عزراجمالی اورمانیٹرنگ افسرانجینئرشعیب نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں زیر تعمیر حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ایم ڈی لیڈا لیاقت کاشانی ڈاِئریکٹر لیڈاشگر اللہ بلوچ اورپراجیکٹ کنسلٹنٹ نے انہیں زون کے حوالے سے بر یفنگ دورے کے موقع پر وزارت دفاعی پیداوارکی جوائنٹ سیکرٹری نے حب اسپیشل اکنامک زون میں روڈنیٹ ورک سیوریج واٹرسپلانیٹ ورک کے زیرتعمیر منصوبوں کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اورسائٹ ہراجیکٹ کنسلٹنٹ انجینئرز نے منصوبے کی فزیکل فنانشل پراگریس کے حوالے سے بریفنگ لی وفاقی جوائنٹ سیکرٹری نے سول ورکس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیں وفاقی جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوارعزراجمالی نے کہا کہ وفاقی حکومت حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں یے منصوبے کی تکمیل سے صنعتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا بعدازاں انہوں نے لیڈا انڈسٹریل زون میں قائم مختلف صنعتی یونٹوں کا بھی دورہ کیا

متعلقہ عنوان :