خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل

صرف 13 جنرل نشستیں جیتنے والی ن لیگ اور جے یو آئی کو الیکشن کمیشن نے 18 اضافی مخصوص نشستیں دے دیں

muhammad ali محمد علی منگل 15 جولائی 2025 23:22

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل، صرف 13 جنرل نشستیں جیتنے والی ن لیگ اور جے یو آئی کو الیکشن کمیشن نے 18 اضافی مخصوص نشستیں دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ منگل کو سنائے گئے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی گئی، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ن لیگ کو اضافی نشست مل گئی، کے پی اسمبلی میں ن لیگ9،جے یوآئی 9،پی پی 5،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔

فیصلے کے مطابق ن لیگ کو خیبر پختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی، مخصوص خواتین کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک اںصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا سپریم کورٹ کا گزشتہ سال کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ن لیگ، جے یو آئی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر حمکران جماعتیں ناصرف اضافی مخصوص نشستیں لے اڑیں ، ساتھ ساتھ انہیں قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت بھی حاصل ہو گئی۔