جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی

سابق وزیر صحت کو کوٹ لکھپت جیل سے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 جولائی 2025 22:17

جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2025ء) جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی، سابق وزیر صحت کو کوٹ لکھپت جیل سے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب کو کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایمرجنسی وارڈ کے سی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔