Live Updates

عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم

جو بھی پبلک فورمز پر اندونی معاملات اور اختلافات کا اظہار کر کے پارٹی میں تقسیم پیدا کرے گا تو میں اسے خود پارٹی سے نکال دوں گا، بانی تحریک اںصاف کا پیغام

muhammad ali محمد علی بدھ 16 جولائی 2025 00:40

عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2025ء) عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم، کہا جو بھی پبلک فورمز پر اندونی معاملات اور اختلافات کا اظہار کر کے پارٹی میں تقسیم پیدا کرے گا تو میں اسے خود پارٹی سے نکال دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران خان صاحب کا پارٹی کے لیے واضح پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم دیا ہے اور پارٹی اراکین کو اس حکم پر سختی سے عمل درامد کرنے کی ہدایت کی ہے- عمران خان کی ہدایت ہے کہ پارٹی میں بڑے سے بڑا رکن یا چھوٹے سے چھوٹا رکن یا ذمہ دار اگر کسی سطح پر پبلک فورمز پر سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا ،پرنٹ میڈیا یا کسی بھی اور فورم پر اندونی معاملات اور اختلافات کا اظہار کر کے پارٹی میں تقسیم پیدا کرے گا تو میں اسے خود پارٹی سے نکال دوں گا- اس حوالے سے علیمہ خان کا بتانا ہے کہ ملاقات کے دوران اختلافات پر عمران خان نے تنبیہ کی کہ ساری پارٹی متحد رہے، ذاتی اختلاف ختم کریں میں یہ سب کچھ دیکھ رہا ہوں میں اس پر سخت فیصلہ کروں گا۔

(جاری ہے)

آپ اپنے ذاتی اختلاف میں پڑے ہیں آپ کو یہ نظر نہیں آرہا ہم اتنی سخت جیلیں کاٹ رہے۔ مجھے آئندہ کچھ ایسا نہ سننے کو ملے کہ آپ آئندہ میڈیا پر اندرونی معاملات ڈسکس کریں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور بشری بی بی سے تمام سہولیات واپس لے لی گئیں ہیں مکمل قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے یہ سب عاصم منیر کے حکم پر سپرنڈنٹ انجم اور ایک کرنل کروارہے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوگیا تو اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہوگا، یہ بشری بی بی کے ذریعے مجھے توڑنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ عاصم منیر کو اس بات کا غصہ ہے کہ جب اس نے ذلفی بخاری کے ذریعے بشری بی بی کو پیغام بھجوایا اور بشری بی بی نہیں ملی تو یہ اس بات کا انتقام لے رہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی پر اس لیے ظلم کررہے ہیں تاکہ مجھے توڑ سکیں لیکن میں کسی صورت ظلم کا نظام قبول نہیں کروں گا چاہے مجھے ساری زندگی جیل میں کیوں نا گزارنی پڑے. عمران خان نے قیادت کو ہدایت کی ہے کہ جو ٹویٹ آئے گا تمام قیادت اس کو ری ٹویٹ کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات