ً پرل کونٹی نینٹل ہوٹل اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 15 جولائی 2025 21:10

o فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) پرل کونٹی نینٹل ہوٹل اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پی سی ہوٹلز اینڈ ریزارٹس فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو رعایتی نرخوں پر کمرے اور دوسری سروسز پرمہیا کرے گا، یہ مفاہمتی یادداشت31دسمبر 2025 تک قابل عمل ہو گی تاہم اس میں فریقین کی باہمی رضامندی سے توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھڑاڑہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد چیمبر اپنے ممبران کے صرف کاروباری مسائل ہی حل نہیں کر رہا بلکہ ان کو ہسپتالوں، لیبارٹریوں، تعلیمی اداروں، ہوٹلوں اور دیگر مختلف اداروں سے خصوصی مراعات دلانے کیلئے اب تک 30سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کر چکا ہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ جن اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخظ ہوئے ہیں وہ چیمبر کے ممبران کو مختلف قسم کی مراعات اور رعایتیں دے رہے ہیں جبکہ اس کے عوض ان اداروں کو فیصل آباد چیمبر کے 11ہزار ممبروں کی صورت میں بہت بڑی تعداد میں پوٹینشل کلائنٹ مل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :