ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب و سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

منگل 15 جولائی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب و سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

انکی نماز جنازہ مارگلہ ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ ، نیب افسران ، محکمہ تعلقات عامہ کے موجودہ و سابق افسران و اہلکاروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حامد جاوید اعوان راولپنڈی میں محکمہ تعلقات عامہ کی پہچان تھے۔ انہوں نے بحیثیت ڈائریکٹر نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ راولپنڈی کے علاؤہ انہوں نے ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ گجرانوالہ اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی جی پی آر بھی فرائض سر انجام دئیے۔ دوران ملازمت انہوں نے پیشہ ورانہ زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔