ھ* یہ اقدام عوام کی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 15 جولائی 2025 21:45

Cسبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے شہری سہولیات میں بہتری کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس جدید نظام کے تحت اب شہریوں کو روایتی کاغذی کارروائی کی بجائے آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ طریقے سے لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے، جس سے شفافیت، رفتار اور عوامی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اباد میر بہادر خان بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوام کی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کو تیز، آسان اور شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور سسٹم کے مثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے وقت کی بچت اور کرپشن کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :