فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

منگل 15 جولائی 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ریل بازار انسپکٹر عبدالجبارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے 02 ملزمان گینگ کے سرغنہ سلیمان کواس کے ساتھی شان مرتضی سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے10 عدد موٹر سائیکلیں،نقدی اورسولر تار برآمدگی کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے18مقدمات ٹریس آؤٹ کئے گئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔