مصر میں پبلک ٹرانسپورٹ بس کار شو روم میں گھس گئی

بس حد سے زیادہ رفتار کے باعث اچانک سڑک سے ہٹ گئی،ویڈیوائرل

بدھ 16 جولائی 2025 11:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)مصر میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ نے ہنگامہ مچا دیا، جس ایک پبلک ٹرانسپورٹ کی بس کو کار شو روم کے سامنے کھڑی متعدد نئی گاڑیوں میں گھستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وڈیو ایک نگرانی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی، جس میں حادثے کے لمحے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ مذکورہ بس تیز رفتاری کے ساتھ چل رہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور اس پر سے قابو کھو بیٹھا .... اور بس سڑک سے ہٹ کر اچانک ایک طرف مڑ گئی۔بس کے اچانک مڑنے پر وہ سڑک کے کنارے کھڑی فروخت کے لیے رکھی گئی کئی نئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی، جس سے وہ شدید نقصان کا شکار ہو گئیں۔یہ حادثہ قاہرہ کے علاقے حدائق القب میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔