اسرائیلی وارننگ،سمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے، بے بس فلسطینیوں کا شکوہ

بدھ 16 جولائی 2025 12:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)غزہ میں اسرائیل کی جانب فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی پر بے بس فلسطینیوں نے شکوہ کیا کہ سمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کا کہناتھا کہ سمندر ہمارا واحد سہارا تھا، وہ بھی چھینا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل نے فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وارننگ دی ہے کہ غزہ کے ساحل پر بیٹھنا اور مچھلی پکڑنا خطرناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بھوک و افلاس کے شکار فلسطینیوں پر خوراک کا آخری ذریعہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سمندر کے قریب بیٹھے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج متعدد ہولناک حملے کرچکی ہے، اسرائیل نے بمباری سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں تک تباہ کر دیں، اسرائیل اب تک فلسطینیوں کی 95 فیصد کشتیاں تباہ کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :