لاہور میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے9 افراد جاں بحق ، 6 زخمی ہو گئے

بدھ 16 جولائی 2025 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں چھت گرنے سے9 افراد جاں بحق اور 6 افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت زوجہ مانگا، 03 سالہ خدیجہ ولد فیصل،4سالہ لطیفہ ولد فیصل، 3سالہ رانی زوجہ فیصل جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، دوسرا واقعہ مشن کالونی رائیونڈ روڈمیں پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونیوالوں میں70 سالہ نسرین زوجہ فرید، 08 سالہ میرب ولد اسلم، 80 سالہ بشیر ولد ناطہ جان جبکہ21 سالہ فرید ولد چندہ زخمی ہے، کوٹ جمال پورہ رائیونڈ روڈ میں پیش آنیوالے واقعہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمدکے مطابق بدھ کے روزصوبائی دارالحکومت میں 3 مقامات پرچھتیں گرنے پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ زخمی افراد کو ریسکیو کرکے فوری ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ ترجمان ریسکیو نے عوام سے اپیل کی کہ نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور خاص کر چھوٹے بچوں کی سیفٹی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :