ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان سے مختلف محکموں کے سربراہان کی ملاقات، مختلف امور اور مسائل کے بارے تبادلہ خیال

بدھ 16 جولائی 2025 16:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان نورالامین سے مختلف محکموں کے سربراہان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شجرکاری کے اہداف، عوامی شمولیت اور محکمہ جنگلات کی حکمت عملی کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کولئی پالس نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف امور اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔