
خیبر پختونخوا ہ میگا کرپشن سکینڈل ،25 ارب کے اثاثے برآمد اور ضبط سنسنی خیز اور نئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا، اہم گرفتاریاں متوقع
لگژری گاڑیوں اورجائیدادوں کی تفصیلات اور تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں، نیب نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کوہستان کرپشن سکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا، میگا کرپشن سکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آ گئے
فیصل علوی
بدھ 16 جولائی 2025
13:26

(جاری ہے)
سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کئے گئے ہیں۔ نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔ 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں جن میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسزاور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔ ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔نیب نے کوہستان سکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے ٹرانسفر ہوئے تھے جبکہ ملزم نے کرپشن کی رقم سے اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا تھا۔ یہ بہت بڑا فراڈ انتہائی چالاکی سے اور واضح گٹھ جوڑ کے ساتھ رچایا گیا جس میں سرکاری اہلکار، لالچی ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک حکام اور دیگر شامل تھے۔ تمام ملزمان نے حیران کن دیدہ دلیری سے کام لیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے قومی خزانے سے چپ چاپ نکال لئے گئے اور کسی مالیاتی نگرانی کے ادارے کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل کوہستان میں 40ارب کا میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد کردئیے تھے۔نیب کی جانب سے میگا کرپشن سکینڈل میں مزید کارروائی کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی وسونابرآمدکرلئے گئے جبکہ کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں تھیں۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخواہ نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل میں تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کاکہناتھا کہ نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا۔ وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کیلئے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.