مظفرآباد، مظفرآباد کہ علاقہ اپر چھتر سنڈھ گلی میں میاں بیوی کو رات کے پچھلے پہر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

بدھ 16 جولائی 2025 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)دارالحکومت مظفرآباد کہ علاقہ اپر چھتر سنڈھ گلی میں میاں بیوی کو رات کے پچھلے پہر پہلے خاوند کے بیٹے نے بے دردی سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،قاتل روپوش موقع سے فرار، اندوہناک واقعہ عقد ثانی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے بعد اہل محلہ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع کی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولین کو بغرض پوسٹ مارٹم سی ایم ایچ روانہ کر دیا۔

شہر بھر سمیت علاقے میں خوف و ہراس،قتل کی وجہ ایک ماہ قبل شادی ہونا بتایا جاتا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات مصروف اور گنجان آباد رہائشی علاقہ اپر چھتر سنڈھ گلی میں نوبیاہتا جوڑا قتل، قتل ہونے والی لڑکی پنجاب جب کہ لڑکا مقامی بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسمات آنسہ بی بی دختر آفتاب احمد خان مرحوم سکنہ چمن کوٹلی نواب خان نے گزشتہ روز بتایا کہ اس کا والد وفات پا چکا ہے، والدہ مسمات آمنہ بی بی نے احتشام قریشی سکنہ اپر چھتر سنڈھ گلی سے دوسری شادی کر لی تھی اور دولت کالونی سنڈھ گلی شیلٹر میں رہائش پذیر تھی۔

گزشتہ رات تقریبا ساڑھے تین بجے شہباز احمد خان ولد نیاز احمد خان قوم راجپوت سکنہ چمن کٹلی نواب خان حال سنڈھ گلی جو کہ راولپنڈی میں زیر تعلیم ہے گھر آیا اور رات گئے شیلٹر میں داخل ہوا اور پستول سے فائرنگ کر کے مسمات آمنہ بی بی والدہ اور علی احتشام قریبی سوتیلے والد کو قتل کر دیا اور بعد از وقوعہ موقع سے فرار ہو گیا۔اہل محلہ نے فائرنگ کی آوازیں سنی تو موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم سی ایم ایچ روانہ کر دیں۔

عینی شاہدین اور دیگر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قتل عقد ثانی کی وجہ سے ہونا پائے جاتے ہیں لڑکے کو والدہ کا عقد ثانی کرنا کسی صورت پسند نہ تھا جس پر وہ کئی مرتبہ ناراضگی کا بھی اظہار کر چکا تھا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے قاتل کی تلاش جاری کر رکھی ہے جلد قاتل کو گرفتار کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں دوسری جانب قرب و جوار کے علاقوں اور شہر بھر میں شدید خوف ارادگی پھیل چکا ہے بے دردی سے قتل ہونے والی خاتون اور اس کے خاوند پارے بتایا جاتا ہے کہ دونوں انتہائی شریف النفس انسان تھے علاقے بھر میں ان کو قدر و منزلت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔