Live Updates

سندھ کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 150 ملین روپے مختص

بدھ 16 جولائی 2025 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ(سیپا)کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 150 ملین روپے مختص کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری ماحولیات زبیر احمد چنہ نے بتایا کہ رواں مالی سال بجٹ میں آٹومیشن اسکیم شامل ہے جس کے لیے 150 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا اسکیم مکمل کرنے کا ہدف جون 2028 تک ہے، جس کی منظوری کے بعد اشتہار جاری کیا جائے گا، سیپا کی ڈیجیٹلائزیشن سے صنعتی اداروں کی ماحولیاتی کارکردگی بہتر ہوگی۔سیکریٹر ماحولیات نے کہاکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی جدید ڈیجیٹل سسٹمز سے ہوگی، اس نظام سے ہر سطح پر شفافیت اور انسانی مداخلت کم ہو جائے گی، اور ڈیٹا کی بروقت دستیابی، انسپیکشن میں بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا، جب کہ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

مشیر وزیر اعلی دوست محمد راہموں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار ہوگا، ماحولیاتی ڈیٹا، انسپیکشن رپورٹس اور نگرانی ایک پلیٹ فارم پر ہوگی، انہوں نے کہاکہ سیپا کی ڈیجیٹلائزیشن سے ادارہ جاتی کارکردگی اور ماحول بہتر ہوگا، صنعتوں اور محکمہ ماحولیات کے درمیان اعتماد بحال ہو جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :