سمعیہ ساجد کی مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

ایک ذمہ دار، باشعور اور فعال صحافت ریاستی نظام میں شفافیت، احتساب اور اصلاحات کی بنیاد ہے

بدھ 16 جولائی 2025 16:55

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے سال 2025 کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کے ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سمعیہ ساجد نے کہا کہ ایوانِ صحافت ریاست کے باشعور، باوقار اور متحرک صحافیوں کا نمائندہ ادارہ ہے، جس نے ہمیشہ جمہوریت، آزادیِ اظہار اور عوامی حقوق کے تحفظ کی مؤثر آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور کٹھن حالات میں بھی حق اور سچ کا علم بلند رکھا اور ریاستی سطح پر نظریاتی صحافت کی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

سمعیہ ساجد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور جذبے سے صحافت کے وقار، غیرجانبداری اور ذمہ داری کو مزید مستحکم کرے گی۔

نومنتخب عہدیداران میں صدر،سجاد احمد میرسیکرٹری جنرل،سید اشفاق حسین شاہ سینئر نائب صدر،نصیر انورنائب صدر،تنویر احمد تنولی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،راجہ خالد جائنٹ سیکرٹری، شاہ زیب افضل سیکرٹری مالیات،محمد انصر صدیق خواجہ،سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین جبکہ مجلس عاملہ کے ممبران میں سرفراز احمد، خواجہ طارق، مقبول نقاش، محمد اسلم، میر محمد عارف عرفی، سید غلام رضا کاظمی، سید عباس گردیزی اور محمد فاروق مغل شامل ہیں۔

سمعیہ ساجد نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار، باشعور اور فعال صحافت ریاستی نظام میں شفافیت، احتساب اور اصلاحات کی بنیاد ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب ٹیم اپنی دانش اور عزم سے صحافتی دنیا میں نئی جہتیں متعارف کروائے گی، اور عوام کی آواز بن کر اپنی مثبت روایات کو جاری رکھے گی۔