Live Updates

سانگلہ ہل،کرنٹ لگنے سے خاتون جاں ، چھتیں گرنے سے بچے سمیت تین زخمی

بدھ 16 جولائی 2025 17:09

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)سانگلہ ہل اور گردونواح میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں اور ایک بچہ سمیت تین زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ سانگلہ ہل محلہ پرانا چہور میں ایک خاتون (ش)چھت پر گئی پائپ کو ہاتھ لگا تو کرنٹ لگنے سے اپنی زندگی کی بازی ہار گئی ۔اہل خانہ کو اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعہ کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 37چھوٹا پنڈت والا میں اچانک گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں سات سالہ عثمان تنویر زخمی ہو گیا ریسکیو عملہ نے زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا ای اور واقعہ میں مسلسل بارش کے باعث ٹول پلازہ شاہکوٹ کے قریب کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد بھی زخمی ہو گئے ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔زخمیوں میں 33سالہ افضل اور 22سالہ رابعہ شامل ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :