بورے والا ،ایڈیشنل سیشن جج نے مشہور مقدمہ قتل میں پی ٹی آئی ایم این اے کے کزن کو سزائے موت کا حکم سنادیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:36

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ایڈیشنل سیشن جج بورے والا نے پانچ سال پرانےمشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی ایم این اے عائشہ نذیر جٹ کے کزن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ مقدمہ کے دیگر نامزد ملزمان دو سابق ایم این ایز چوہدری نذیر احمد جٹ اور اصغر علی جٹ سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج بورے والا محمد سجاد افضل نے تھانہ گگو منڈی کے پانچ سال پرانےمشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کے نامزد ملزم محمد سلیم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ اسی مقدمہ کے دیگر تمام نامزد ملزمان دو سابق ایم این ایز چوہدری نذیر احمد جٹ، چوہدری اصغر علی جٹ کے علاوہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری طاہر نقاش جٹ سمیت تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا، سزا پانے والا مجرم محمد سلیم پی ٹی آئی کی ایم این اے عائشہ نذیر جٹ کا کزن بھی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور پانچ سال قبل مدعی مقدمہ کے بھائی مقامی زمیندار محمد افضال کو نواحی گاوں, 239/ای بی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔\378