فیصل آباد‘ پرانی دشمنی اورعداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو لہولہان کر دیا

بدھ 16 جولائی 2025 21:58

فیصل آباد‘ پرانی دشمنی اورعداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پرانی دشمنی اورعداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ، آن لائن کے مطابق 619گ ب کی رسولاں بی بی اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ عداوت کی بنا پرملزمان زوار وغیرہ نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے خاتون رسولاں بی بی بری طرح زخمی ہو گئی جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ 171گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پرمشتعل ملزمان نے ڈیرپ پر جاتے ہوئے مخالف واجد کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔