ہری پور ،تھانہ خانپور پولیس نے 14/15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 16 جولائی 2025 20:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ، 14/15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہر ی پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ خانپور کی حدود مارچ آباد میں گزشتہ روز 14/15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پرملزم کے خلاف زیر دفعہ 376.53CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم راجہ اکرام علی ولد دوریز خان سکنہ مارچ آباد کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :